2بچوں کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کااعلان

2بچوں کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کااعلان

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دوبچوں کے ذریعے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے ۔۔

جبکہ بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کیا گیا ہے ،ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں،ٹیم میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے ، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان کیلئے دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا۔ ایک بچے کا نام انگس جبکہ بچی کا نام ماٹلڈا ہے ۔ بچوں نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ دنیائے کرکٹ میں ٹیم کے اعلان کا یہ انوکھا اور نرالہ واقعہ ہے ۔ جسے کافی سراہا جا رہا ہے ۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا موسم، پچز اور مقامی حالات کافی مختلف ہوں گے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں