ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج کی ویمن ٹیموں میں نمائشی میچ

 ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج کی ویمن ٹیموں میں نمائشی میچ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی اور کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا ۔

 کنیئرڈ کالج لاہور کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے میچ میں فتح حاصل کی۔ میچ کے دوران امریکی قونصلیٹ سے ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر اینڈریو شوفر، امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہاکنز، امریکی قونصل جنرل پشاور شانتی مورے ، امریکی قونصل جنرل کراچی کونراڈ ٹریبل، لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے صدر علی خان ترین اور کنیئرڈ کالج انتظامیہ نے شرکت کی۔ میچ کے دوران سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب ویمنز چیمپینز لیگ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر اینڈریو شوفر نے کہا کہ میں خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور جذبے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں