پنجاب حکومت کاکراٹے کومبیٹ کھلاڑی رضوان کوسپورٹ کرنے کااعلان

پنجاب حکومت کاکراٹے کومبیٹ کھلاڑی  رضوان کوسپورٹ کرنے کااعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔

لاہور میں کراٹے کومبیٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے رضوان علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کھوکھر نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کو کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے ۔اس موقع پر رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے ، یہاں سہولتیں کم ہیں۔ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں