قومی ٹیم کیلئے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

قومی ٹیم کیلئے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی20ورلڈکپ سکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں