پشاور:خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ

پشاور:خصوصی افراد سپورٹس  فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس ڈیسک ) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری خصوصی افراد کے سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔۔

سٹیڈنگ کرکٹ میں فاٹا نے پشاور بلیو کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ رنز سے شکست دیدی ۔وہیل چیئر ریس میں پشاور کے شکیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، خواتین سو میٹر ریس میں مردان کی کرشمہ نے گولڈ میڈل جیتا ،وہیل چیئر بیڈمنٹن ڈبل میچز میں عبدالرزاق اور رحمت ا ﷲنے خالد جان اور امجد کو 21-15 اور21-9 سے شکست دی ، وہیل چیئر کرکٹ میل میں دیر لوئر نے ایبٹ آباد کو نووکٹوں سے شکست دیدی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں