لیسکونے آل واپڈا انٹریونٹ کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

لیسکونے آل واپڈا انٹریونٹ  کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے آل واپڈا انٹریونٹ کبڈی(سرکل)ٹورنامنٹ جیت لیاجبکہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے دوسری اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 لیسکو کی ٹیم نے میپکو کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 33کے مقابلے میں 38پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں گیپکو کی ٹیم نے فیسکو کو 38کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے ہرایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں