دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان،نداڈارکپتان برقرار

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان،نداڈارکپتان برقرار

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سات رکنی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان کی سترہ رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔

11سے 29مئی تک ہونے والے انگلینڈ کے اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ اس کے علاوہ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان خواتین سکواڈ میں ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا، گل فیروزہ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)،نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز،رامین شمیم، صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرہ امین،طوبٰی حسن،امہ ہانی اور وحیدہ اخترشامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں