ویمنز ون ڈے :لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی

 ویمنز ون ڈے :لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ان میچوں میں نظرثانی شدہ اوورز مقرر کیے گئے ۔

 اقبال سٹیڈیم میں لاہور نے پشاور کو 74 رنز سے ہرادیا۔لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے ۔ ارم جاوید نے 61 رنز سکور کیے ۔پشاور کی ٹیم 25 اوورز میں 76 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ بوہڑانوالی گرانڈ میں کراچی نے ملتان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 32 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر101 رنز بنائے ۔ کراچی نے 18.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ لائبہ فاطمہ نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے ۔جواد کلب گرانڈ میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز پر آٹ ہوگئی ،راولپنڈی نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں