‘‘‘آؤٹ آف دِس ورلڈ’’ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ جاری

‘‘‘آؤٹ آف دِس ورلڈ’’ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ جاری

کراچی(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ‘آؤٹ آف دِس ورلڈ’ جاری کردیا۔

مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ سٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں۔اس ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار شان پال اور سوکا سپر اسٹار کیس نے گایا ہے ۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں