‘‘اگر آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل کھو جاتا’’ انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی کی رومانوی پوسٹ

‘‘اگر آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل کھو جاتا’’ انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی کی رومانوی پوسٹ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر رومانوی پوسٹ کی ہے ۔

 انسٹاگرام پر کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کی چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو قیمتی لمحات گزارتے دیکھاجاسکتا ہے ۔ انوشکا شرما کی 36ویں سالگرہ پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی شامل تھا جس میں لکھا کہ،اگر میں آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل طور پر کھو چکا ہوتا۔ سالگرہ مبارک ہو میری محبت آپ ہماری دنیا کیلئے روشنی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں