پریذیڈنٹ کپ ون ڈے : ایس این جی پی ایل اور ہائر ایجوکیشن کی کامیابی

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے : ایس این جی پی ایل اور ہائر ایجوکیشن کی کامیابی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے میچوں میں محمد ہریرہ کی شاندار سنچری کی بدولت ہائر ایجوکیشن نے پی ٹی وی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایس این جی پی ایل نے بھی واپڈا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرانڈ میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہائر ایجوکیشن نے 26.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔محمد ہریرہ نے 78 گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں واپڈا کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 اوورز میں صرف 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایس این جی پی ایل نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں