ہیوسٹن :2009کاٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح

ہیوسٹن :2009کاٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فاتح ٹیم نے دوسرے روز ہیوسٹن میں نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ کے خلاف ایک نمائشی میچ 10 رنز سے جیت لیا۔

 یونس خان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان 20 اوورز میں 170 رنز بنا سکا۔ اوپنر کامران اکمل نے 41، فواد عالم 48، عبدالرزاق نے 37 جب کہ شاہد آفریدی نے 26 رنز بنائے ۔جواب میں نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ کو اچھی شروعات ملی کیونکہ بشنوئی نے شاندار 82 رنز بنائے لیکن وہ 10 رنز سے پیچھے رہ گئے ۔ کھلاڑیوں یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل، شعیب ملک، فواد عالم، عبدالرزاق ، کامران اکمل، سعید اجمل، عمر گل پر مشتمل وفد نے امریکہ کی مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں