پاکستان ویمنز کی سیریز میں پہلی فتح ، ویسٹ انڈیز ویمنز کو چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8وکٹوںسے ہرادیا

پاکستان ویمنز کی سیریز میں پہلی  فتح ، ویسٹ انڈیز ویمنز کو چوتھا  ٹی ٹونٹی میچ 8وکٹوںسے ہرادیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20میچ میں پاکستانی خواتین نے آخر کار ویسٹ انڈیز کوشکست دیدی ۔۔۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 84رنزبنائے ،جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 16.3اوورزمیں پوراکرلیا،عائشہ ظفرناقابل شکست 42رنزبناکر نمایاں رہیں جبکہ4اوورزمیں 18رنز دیکر 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنیوالی سعدیہ اقبال کوپلیئرآف دی میچ قراردیاگیا،واضح رہے کہ لگاتارپہلے تین میچ جیت کر ویسٹ انڈٰین ٹیم سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں