انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز پشاور زون نے جیت لی

 انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز  پشاور زون نے جیت لی

پشاور(سپورٹس ڈیسک)ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر زونلز صوبائی گرلز گیمز پشاور زون نے جیت لی۔۔

دوسری پوزیشن ہزارہ زون جبکہ تیسری بنوں زون نے حاصل کرلی، سٹی گلبہار گرلز کالج پشاور میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔پشاور زون میں سٹی گلبہار کالج نے 21 پوائنٹس،فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے 16 پوائنٹس جبکہ باچا خان گرلز کالج نے 10 پوائنٹس حاصل کئے ، مجموعی طور پر پشاور زون نے 41 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ہزارہ زون 28 پوائنٹس کیساتھ دوسری نمبر پررہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں