پاکستانی انڈر12ٹینس ٹیم کی بھوٹان کے خلاف 0-3سے کامیابی

 پاکستانی انڈر12ٹینس ٹیم کی  بھوٹان کے خلاف 0-3سے کامیابی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹینس ٹیم نے اے ٹی ایف 12 اینڈ انڈر ٹیم کمپٹیشن ریجنل کوالیفائنگ جنوبی ایشیا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز بھوٹان کے خلاف 0-3سے فتح سے کر دیا ۔

نیپال کھٹمنڈو جاری ایونٹ کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے راشد علی باچانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھوٹان کے ددو تنزین دودو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 0-6سے شکست دی۔دوسرے سنگلز میں پاکستان کے محمد شایان آفریدی نے شیرنگ پیلتھوپ کو بآسانی 0-6 اور 0-6 سے شکست دی جبکہ ڈبلز میں محمد شایان آفریدی اور محمد جنید خان نے ددو تنزین ڈڈو اور شیرنگ میپھم کو 1۔6 اور 0۔6 سے شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں