پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مدد جاری رکھے گا:محسن نقوی

پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مدد جاری رکھے گا:محسن نقوی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ایشین چیمپئن شپ جیتنے والی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قذافی سٹیڈیم پہنچے اور محسن نقوی سے ملاقات کی ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ امید ہے کہ ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں