کِنگ کا کیا کروں جب میچ ہی نہیں جتواسکتا؟ احمد شہزاد

کِنگ کا کیا کروں جب میچ ہی نہیں جتواسکتا؟ احمد شہزاد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو ڈومیسٹک میں جاکر رگڑا کھانا ہوگا۔۔

اِس کنگ کا میں کیا کروں جو میچ نہیں جتوا سکتا؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بی، سی اور ڈی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا، جس عوام نے آپ کو اتنا اوپر اٹھایا، آپ انہیں پاگل بنا رہے ہیں۔ بابر کے میگا ایونٹس میں 27 کی ایوریج اور 112 کا سٹرائیک ریٹ ہے ۔ بابر کا سکور دنیا بھر میں لوزنگ کاز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ یہ اعدادوشمار کون سے کنگ کے ہیں؟۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے آپ لوگوں کو پیسے دیئے کہ آپ بہتری دکھائیں لیکن آپ نے وہ پیسے سوشل میڈیا پر لگا دیے ۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹیم بنوا رہے ہیں، آپ نے پوری کرکٹ کو تباہ کردیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ 5 سال سے آپ ٹیم بنا رہے ہیں لیکن اب تک ایک مڈل آرڈر بلے باز یا آل راونڈر نہیں بنا پائے ؟ پوری دنیا کو کہا جاتا رہا کہ یہ 150 والی پچز ہیں لیکن ان سے 120 تک نہیں بنائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں