ٹیم سے متعلق فیصلے ، محسن نقوی کا قوم کو انتظار کا مشورہ

ٹیم  سے  متعلق  فیصلے  ،  محسن  نقوی  کا  قوم  کو  انتظار کا  مشورہ

اسلام آباد،لاہور(سپورٹس ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم سے متعلق فیصلوں کے لیے قوم کو انتظار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ایک صحافی نے محسن نقوی سے استفسار کیا۔۔

 کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد کیا فیصلے کیے جا رہے ہیں؟،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی ٹیم میچز کھیل رہی ہے ، قوم کو ٹیم سے متعلق فیصلوں کے لیے انتظار کرنا چاہیے ۔ ابھی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچز باقی ہیں، ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ ٹیم کو ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے ، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لے کر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے ۔ سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے ، مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس متعلق مزید بات کرنا مناسب نہیں۔دریں اثنا محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کام بند ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا ،چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 24/7 کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جاسکتا ہے ۔سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنا یاجائے ، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کیلئے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں