کیویز کو شکست ،کالی آندھی کی بھی سپر 8 مرحلے میں رسائی

کیویز کو  شکست ،کالی آندھی  کی  بھی  سپر  8 مرحلے  میں  رسائی

جمیکا(سپورٹس ڈیسک ) 20 ورلڈ کپ کے میچ میں کالی آندھی نے کیویز کو 13 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،فاتح ٹیم کی جانب سے ملنے والا150 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔۔۔

برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈا میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز بنائے ، شیرفین ردرفورڈ نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں نکولاس پوران 17، عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور روماریو شیفرڈ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ 5 کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے دو، دو جبکہ جیمز نیشم اورمچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کیوی ٹیم 150 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔ گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے ، فن ایلن نے 26 رنز بنائے جبکہ مچل سینٹنر نے ناقابل شکست 21 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کے 5کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شیرفین ردرفورڈمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں