نیویارک کے نساؤ کانٹی کرکٹ سٹیڈیم کوگرانے کا فیصلہ

نیویارک کے نساؤ کانٹی کرکٹ سٹیڈیم کوگرانے کا فیصلہ

نیویارک (سپورٹس دیسک )نیویارک میں پاک بھارت میچ سمیت 8 میچز کی میزبانی کرنے والے نسا ؤکانٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔رواں سال کے آغاز جنوری میں اس سٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی بھی ۔

اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس سٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا تھا۔ پاک بھارت میچ میں اس عارضی سٹیڈیم میں ہاؤ س فل رہا تھا،بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ نساؤ کانٹی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔سٹیڈیم کواب 6 ہفتوں میں گرادیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں