25جون سے شروع سمر سپورٹس کیمپس کے ویونیوز کا اعلان

25جون سے شروع سمر سپورٹس کیمپس کے ویونیوز کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے 25جون سے شروع ہونیوالے سمر سپورٹس کیمپس کے ویونیوز کا اعلان کردیا ۔۔۔

لاہور میں ہونیوالی 12کھیلوں کے کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں لگائے جائیں گے ، فٹ بال اور اتھلیٹکس کے کیمپس پنجاب سٹیڈیم میں لگائے جائیں گے ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کراٹے ، تائیکوانڈواور جمناسٹک کے کیمپس جمنازیم ہال میں ہوں گے ، سوئمنگ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ، ٹینس پنجاب انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم ، ہاکی نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، کرکٹ کا کیمپ سپورٹس بورڈپنجاب کرکٹ اکیڈمی اورآرچری کا نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے آرچری سنٹر میں لگایا جائے گا۔ والدین اپنے بچوں کو آن لائن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر میں 15جون تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں