ٹی 20ورلڈکپ :انگلینڈ اومان کو 8وکٹوں سے ہراکر بھی ’’اگرمگر‘‘ کا شکار

ٹی 20ورلڈکپ :انگلینڈ اومان کو  8وکٹوں سے ہراکر بھی ’’اگرمگر‘‘ کا شکار

نارتھ ساؤنڈ (سپورٹس ڈیسک)ٹی 20ورلڈکپ میں گروپ بی کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے لوسکورنگ میچ میں اومان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

اومان کی ٹیم 14ویں اوورکی دوسری گیند پر47رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی ،شعیب خان 11رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا ،عادل رشید  نے 4بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا ،جوفراآرچر اور مارک ووڈ نے 3،3وکٹیں لیں ۔انگلینڈ نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر 2وکٹوں پر 50رنزبناکر فتح اپنے نام کی اورپوائنٹس ٹیبل پرتیسرے نمبر پر آگئی ،تاہم اسے سپر8راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے اپنے اگلے میچ میں نمیبیا کو ہرانا ہوگا اور آسٹریلیا کو سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنا ہوگی ،سکاٹ لینڈ کی فتح یا میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ ملنے پربھی سکاٹ لینڈ 6پوائنٹس کیساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ کو وطن واپسی کا سفر کرناپڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں