نیوزی لینڈ نے یوگینڈا ،جنوبی افریقہ نے نیپال کوہرادیا

نیوزی لینڈ نے یوگینڈا ،جنوبی افریقہ نے نیپال کوہرادیا

نیویارک ،کنکزٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈنے یوگنڈااورجنوبی افریقہ نے نیپال کوشکست دیدی ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دیا ۔۔

جو کیوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یوگینڈا کے کینیت ویسوا 11 رنز بنا کرنمایاں رہے ، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 وکٹ حاصل کئے ۔ادھرکنگزٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔نیپال کی ٹیم 116رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے 4، ڈیپندرا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں