اینڈی فلاور کی نظر میں محمدرضوان کپتان کیلئے بہترین آپشن

اینڈی فلاور کی نظر میں محمدرضوان کپتان کیلئے بہترین آپشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے سابق کرکٹر و پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد رضوان کو بہترین آپشن قراردے دیا ۔

انہوں نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے لیگ سپنر شاداب خان ریس سے باہر ہیں، ہوسکتا شاہین کو دوبارہ کپتان بنایا جائے لیکن مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کیلئے محمد رضوان بہترین آپشن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی میں اچانک تبدیلی اور نئے ہیڈکوچ کی آمد نے گرین شرٹس کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے ، انہوں نے میگا ایونٹ سے قبل بڑی تبدیلیاں کیں، عامر کیساتھ عماد وسیم کو واپس لائے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔اینڈی فلاور نے کہا کہ گیری کرسٹن بطور ہیڈکوچ ٹیم سے وابستہ ہوئے لیکن ٹیم پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی، بطور کوچ یہ بہت مشکل آغاز ہے ، ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج سے لگا جیسے گھبرائی ہوئی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں