ٹی20ورلڈ کپ ، ایک پاکستانی بلے بازففٹی کرنے میں کامیاب

ٹی20ورلڈ کپ ، ایک پاکستانی  بلے بازففٹی کرنے میں کامیاب

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک )امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوگیاتھااور تب تک صرف ایک پاکستانی بلے باز نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہواتھا ۔۔۔

کینیڈا کے خلاف محمد رضواننے 53 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ، بابر اعظم نے تین میچوں میں 44،13اور33رنزکی اننگز کھیلیں ۔عثمان خان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اماراتی کرکٹ ٹیم کی رکنیت کو خیرآباد کہہ کر پاکستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔29 سالہ عثمان خان نے امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں تین گیندوں پر تین رنز بنائے جبکہ انڈیا کے خلاف انہوں نے 15 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے ۔کینیڈا کے خلاف عثمان خان نے ایک گیند پر دو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔مجموعی طور پر عثمان خان نے 18 رنز بنائے اور ایک چوکا لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں