پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کوچنگ کورس 25جون کو ہوگا
اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس میں ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہے ہیں۔ کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکا کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے ۔ نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 27 سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی، جس میں ملک بھر سے ریجنل، صوبائی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔