محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کا جائزہ

 محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا  دورہ، اپ گریڈیشن کا جائزہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے باوجود قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔۔

محسن نقوی نے دفاتر گرائے جانے کے کام کا معائنہ کیا اور 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جبکہ عید کی تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں