ٹی20رینکنگ:بیٹرزمیں بابرکاتیسرا،رضوان کاچوتھانمبر

ٹی20رینکنگ:بیٹرزمیں بابرکاتیسرا،رضوان کاچوتھانمبر

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ جاری کردی گئی۔ افغانستان کے محمد نبی سے ٹی ٹونٹی نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھِن گئی۔محمد نبی مختصر وقت کیلئے نمبر ون ٹی ٹو نٹی آل راؤنڈر رہے ، آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے ۔

 سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھ درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ، انگلینڈ کے عادل رشید بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر آ گئے ، ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر براجمان ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں