متنازع تنظیم کی تصویرکومیری حمایت نہ سمجھاجائے :آفریدی

 متنازع تنظیم کی تصویرکومیری حمایت نہ سمجھاجائے :آفریدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ وائرل تصویر پر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔

 برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک گلی ٹہلتے ہوئے نام نہاد پرستار سیلفی لینے آئے جن کی بات مانتے ہوئے تصویر کھنچوا لی ۔ چند لمحموں بعد اسی تصویر کو صہونیت کی توثیق کی شکل میں اپ لوڈ کردیا گیا۔ میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتا ہوں اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔ کسی متنازع تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو میری جانب سے کسی قسم کی حمایت نہیں سمجھا جائے ۔ فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف دیکھ کر دل کو صدمہ پہنچتا ہے ۔ میں اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی آزادی کی دعا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج میں شرکت کی تھی اور ان کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ متنازع تنظیم نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں