بابر اور رضوان کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کاامکان

 بابر اور رضوان کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کاامکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کاامکان ہے اور اے کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔۔۔

جبکہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے ، محمد رضوان ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل ہوگا کیونکہ سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، پی سی بی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں