مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کاانتظار

مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کاانتظار

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز سے ڈراپ کرنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں ردو بدل کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے ہونگے۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ذرائع کے مطابق مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کو اہم قرار دیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار گیری کرسٹن سے رپورٹ پر تفصیلی بات بھی کریں گے جبکہ فیصلوں سے قبل سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ بھی دیکھی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے رپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے اب تک اپنے فیصلوں کا اعلان نہیں کیا، ذرائع کے مطابق کرکٹرز تنزلی ہونے پر سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں اورکنٹریکٹ کی پابندیوں سے آزاد ہو کر کھیلنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں