آئی ایل ٹی 20، اعظم خان سمیت 69کھلاڑی فرنچائزز میں برقرار

آئی ایل ٹی 20، اعظم خان سمیت 69کھلاڑی فرنچائزز میں برقرار

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائز نے ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن کے لئے مجموعی طور پر 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔۔

تیسرا سیزن 11 جنوری سے 9 فروری 2025 تک ابو ظہبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ یکم جون تھی جس کی فہرست مقررہ تاریخ کے 2 ہفتے کے اندر جمع کرانا تھی۔برقرار رکھے گئے ان 69 میں سے 26 کھلاڑی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سکواڈز کا حصہ تھے ۔برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، سنیل نارائن ،ایلکس ہیلز، اعظم خان، محمد عامر، شیرفین ردرفورڈ، ونندو ہاسارنگا ، داسن شناکا، ڈیوڈ وارنر، روومین پاؤل، سیم بلنگز، سکندر رضا ، کرس جارڈن، جیمز وینس، شمرون ہٹمائر ، عقیل حسین، ڈیوائن براوو، فضل حق فاروقی،کیرون پولارڈ ، نکولس پورن ،جانسن چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور شامل ہیں۔6 فرنچائزز میں سے ہر ایک نے یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ۔ جن میں آدتیہ شیٹی ، علی شان شرفو،علی نصیر اور تنیش سوری ، حیدر علی ، راجہ عاکف ، ایان افضل خان ، محمد زوہیب زبیر ، محمد روہید خان محمد وسیم ، جنید صدیقی اور محمد جواد اللہ شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ٹیمیں نئے کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہیں جس کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے ۔ہر فرنچائز اکتوبر میں ہونیوالے آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کی تکمیل کے بعد یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں