ڈی کوک ٹی 20میں 100شکا رکرنیوالے پہلے وکٹ کیپر

ڈی کوک ٹی 20میں 100شکا رکرنیوالے پہلے وکٹ کیپر

اینٹی گوا (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔

ڈی کوک نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیشو مہاراج کی گیند پر راؤمن پاؤل کا کیچ کرکے عبور کیا۔ڈی کوک کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کے 100 شکار میں 82 کیچز اور 18 سٹمپنگ شامل ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نام بھارت کے سابق وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کا ہے ،جن کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 91 شکار ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر وکٹوں کے پیچھے 79 شکار کے بعد تیسرے جبکہ کینیا کے کریم 59 شکار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 56 شکار کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں