نیٹ بال کوچنگ کورس آج ہوگا

نیٹ بال کوچنگ کورس آج ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس آج پاکستان سپورٹس بورڈ کے لائبریری ہال میں ہوگا۔کورس کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کریں گے ۔

کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس میں ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہے ہیں۔ کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکاکو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے ۔

 کورس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 25 جون صبح دس بجے تک ای میل پر paknetball@gmail.com کروا سکتے ہیں۔ رانا اسد تنویر کو کورس کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 27 سے 30 جون سے تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ جس میں ملک بھر سے ریجنل، صوبائی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں