ورلڈکپ:امریکا میں کرکٹ شائقین بڑھے :آئی سی سی

 ورلڈکپ:امریکا میں کرکٹ شائقین بڑھے :آئی سی سی

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انعقاد کی وجہ سے امریکا میں کرکٹ دیکھنے والے شائقین میں اضافہ ہوا ہے ۔۔

ٹیکساس میں ورلڈکپ کے 4 میچوں میں 22,000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی، نیو یارک کا ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم صلاحیت کے لحاظ سے سب سے بڑا تھا، جہاں 9 جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج کے تصادم میں ریکارڈ 34,028 شائقین نے شرکت کی جہاں لو سکورنگ سنسنی خیز مقابلے کو دیکھا۔بھارت بمقابلہ امریکا میچ دیکھنے کیلئے اسی گراؤنڈ پر 31 ہزار 722 شائقین کرکٹ نے میچ دیکھا جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد فینز نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔ واضح رہے کہ امریکا کے کُل تین مقامات پر ٹی20 ورلڈکپ کے 16 میچز کھیلے گئے ، ان گراؤنڈز میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری سٹیڈیم، نیویارک کا ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم اور فلوریڈا کا سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں