افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارتی تعاون کا شکریہ، طالبان رہنما

افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارتی تعاون کا شکریہ، طالبان رہنما

کابل (سپورٹس ڈیسک )طالبان کے اہم رہنما سہیل شاہین نے افغانستان کے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نامزد مستقل نمائندے سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے مسلسل تعاون پر اس کے شکرگزار ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے بھارت نے افغان کرکٹرز کو اپنے سٹیڈیمز میں تربیت فراہم کی جبکہ ان کو بھارتی کمپنیوں کی طرف سے سپانسر شپ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ بھارت کی ایک ملین ڈالر کی گرانٹ سے قندھار کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں