بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست میں پاکستان کادورہ کریگی :ذرائع

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست میں پاکستان کادورہ کریگی :ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، دورے میں بنگلہ دیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز ہے ۔پاکستان اور بنگلادیش بورڈز کے درمیان دورے کے شیڈول پر بات چیت جاری ہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے ۔ پہلا ٹیسٹ 25 اگست سے شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں