نیٹ بال چیمپئن شپ:مردوں میں پنجاب،خواتین میں سندھ فاتح

 نیٹ بال چیمپئن شپ:مردوں میں  پنجاب،خواتین میں سندھ فاتح

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔

 چیمپئن شپ میں مردوں کا فائنل میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے سندھ کو 15-20 سے ہر کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کو برقرار رکھا، اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے پنجاب کو 10-20 سے شکست دیکر اپنے ٹائٹل کے دفاع کو برقرار رکھا۔ چیمپئن شپ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں