یورو کپ 2024، جارجیا نے پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کردیا

یورو کپ 2024، جارجیا نے  پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کردیا

گیلسنکرچن(اسپورٹس ڈیسک ) یورو کپ 2024 میں دوسرے درجے کی ٹیم جارجیا نے پرتگال کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ جارجیا نے بھی فائنل 16 میں جگہ بنا لی ہے ، سابق سوویت جمہوریہ جارجیا نے پہلی بار کسی بڑے عالمی ایونٹ میں شرکت کی اور فیوریٹ پرتگال کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی جبکہ جارجیا کے سابق وزیر اعظم بدزینا ایون ایشویلی نے اہم میچ میں پرتگال کو شکست دینے والی جارجین فٹبال ٹیم ٹیم کے لیے 84 لاکھ پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں