جونیئر سکواش : 4پاکستانی مختلف ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے

جونیئر سکواش : 4پاکستانی مختلف  ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔انڈر 15 کا آل پاکستان فائنل پاکستان کے حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان کے درمیان ہوگا ۔۔

جبکہ انڈر 17 میں پاکستان کے عبداللہ نواز فائنل میں پہنچ گئے ۔عبداللہ نواز نے ملائیشیا کے کھلاڑی التمش سلام بن حاجی کو ہرایا۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے اذان علی کو ملائیشین پلیئر نے شکست دی۔اس کے علاوہ انڈر 19 میں پاکستان کے حمزہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔حمزہ نے سیمی فائنل میں ہم وطن محمد عماد کو شکست دی۔حمزہ خان فائنل میں ملائیشیا کے حارث دانیال سے مقابلہ کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں