ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے 7جولائی کو پیرس روانگی

 ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ میں  شرکت کیلئے 7جولائی کو پیرس روانگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین سٹار ارشد ندیم سات جولائی کو ڈآئمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوں گے ۔کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔۔

اب تھروز کا بھی آغاز کردیاگیاہے ۔ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پالیں گے ۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل خواجہ جنید نے پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا، انہوں نے ارشد ندیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہرممکن سپورٹ کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں