کوہلی نے ورلڈ کپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کوقراردیا

 کوہلی نے ورلڈ کپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کوقراردیا

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح کی وجہ اپنی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو قرار دے دیا۔

انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی تصویر پوسٹ کی جوکہ ورلڈ کپ میں جیت کے بعد گراؤنڈ میں لی گئی تھی، مذکورہ تصویر میں کوہلی نے ٹرافی اُٹھائی ہوئی تھی۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی انسٹاگرام پر انوشکا شرما سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جیت آپ کے بغیر ممکن نہیں تھی، آپ نے مجھے بہترین انسان بنایا، میں لفظوں میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔ آپ بھی اس جیت کی اُتنی ہی حقدار ہیں، جتنا میں ہوں، ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں