پیرس اولمپکس کیلئے سپرنٹر فائقہ ریاض اکیلے ٹریننگ پر مجبور

پیرس اولمپکس کیلئے سپرنٹر فائقہ ریاض اکیلے ٹریننگ پر مجبور

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس کیلئے سپرنٹر فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں اکیلے ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔فائقہ ریاض پنجاب سٹیڈیم میں شام کے سیشن میں 2 گھنٹے تن تنہا ٹریننگ کرتی ہیں۔۔

وہ وائلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کریں گی۔فائقہ ریاض نہ تو کسی کیمپ میں شریک ہیں اور نہ ہی انہیں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے ۔اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ واپڈا کو کوچ مہیا کرنے کا کہا ہے ، سیمی رضوی کوچ ہوں گی جبکہ طبی معاملے کے لیے ڈاکٹر میثاق رضوی کو ذمے داری دی ہے ۔فائقہ ریاض نے ذاتی کوچ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کیلئے ٹریننگ کر رہی ہوں، درخواست ہے کہ ٹریننگ کے دوران مجھے ذاتی کوچ کی سہولت دی جائے ، اولمپکس کے لیے دن کم ہیں۔ کوچ کے آنے سے میری تیاری اور اچھی ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں