ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار بھی بھارتی جیت کے دیوانے ، ویڈیو وائرل

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار بھی بھارتی جیت کے دیوانے ، ویڈیو وائرل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ ریسلرنگ انٹرینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈری ریسلر رک فلئیر بھی بھارتی جیت کے دیوانے ہوگئے ۔ماضی کے ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار رک فلئیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کو اٹھانے سے قبل روہت شرما مخصوص انداز میں واک کرتے ہوئے جاتے ہیں جسکی تصاویر و ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھی۔

دراصل یہ مخصوص سٹائل سابق ریسلر کا ہے جب وہ یہ واک اپنا ریسلنگ میچ جیتنے کے بعد کیا کرتے تھے ۔رک فلئیر کی جانب سے شیئر کی ویڈیو کو ابتک 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی بھارتی صارفین لیجنڈری ریسلر کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نیشنل ریسلنگ الائنس کے چیمپئن رہے اور 1992 میں بھی رائل رمبل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں