پاکستان کاافغانستان کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

پاکستان کاافغانستان کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے افغانستان کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل ایگزیکٹوکے اجلاس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ممبر شپ دینے پر بھی غورکیا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسید سلطان شاہ نے کہا کہ افغانستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کوتربیت میں مدد فراہم کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ممبر شپ بھی دلائی جائے تاکہ افغانستان کے کھلاڑی عالمی سطح کے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں۔ کونسل نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں پروہ 35 افغان بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے ۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی کوچز نے آسٹریلیا، نیپال اور بنگلہ دیش کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں