کوہلی کی انوشکا ، بچوں کو سمندری طوفان دکھاتے ویڈیو وائرل

 کوہلی کی انوشکا ، بچوں کو سمندری طوفان دکھاتے ویڈیو وائرل

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک )بھارتی معروف کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہے۔۔۔

 جسے صارفین نے ‘کیوٹ ویڈیو’ قرار دے دیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویرات کوہلی کی وائرل نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھا رہے ہیں۔ویرات کوہلی ناصرف خود سمندری طوفانی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ ان لمحات کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔اس سے قبل ویرات کوہلی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن منانے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ ویڈیو کال پر مصروف نظر آئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں