جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)سابق چیمپئن اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے مقبول ریسلر جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے اپنے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ آئندہ سال 2025 میں ریسل مینیا 41 ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ جان سینا نے گزشتہ روز کینیڈا میں ایک تقریب میں اچانک منفرد انداز میں انٹری دی، انکے ہاتھ پرمشہور زمانہ قول ’’مائی ٹائم از ناؤ‘‘کی جگہ’’آخری وقت اب ہے ‘‘ درج تھا۔ریسلر نے جیسے ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہزاروں پرستاروں نے نہیں، نہیں کے نعرے لگائے ، تاہم ریسلر اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں