وہاب ریاض ،عبدالرزاق کوسلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کردیاگیا

 وہاب ریاض ،عبدالرزاق کوسلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کردیاگیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے ۔

 ان کی سبکدوشی کے بعد محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔ بلال افضل بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینئر منیجر بھی تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں