وہاب ،رزاق کی سبکدوشی والی سرجری سمجھ نہیں آئی :آفریدی

 وہاب ،رزاق کی سبکدوشی والی سرجری سمجھ نہیں آئی :آفریدی

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سبکدوش کیے جانے پر کہاہے کہ ایمانداری کی بات ہے ۔۔

یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔ میرے خیال میں بابر اعظم کو بڑے چانسز د یئے اب جو بھی سرجری کرنی ہے وہ ایک ہی دفعہ کریں اور جسے بھی لے کر آرہے ہیں اسے پورا ٹائم دیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کھلا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا کپتان بابر اعظم کو ملا ہے ، ورنہ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا ہے سب سے پہلے کپتان کے اوپر چھری پھیری جاتی ہے ۔ بابر اعظم نے تو دو تین ورلڈ کپ سمیت دو تین ایشیا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا۔ ہم نے بھی کپتانی کی ہے جیسے کہ یونس خان ہے ، مصباح الحق ہے مگر کافی عرصہ ہوگیا بابر کو کافی چانس مل گئے لہٰذا اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں اور جس کو بھی لے کر آرہے ہیں اسے پورا ٹائم دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں