کھانوں کے عالمی مقابلے :پاکستانی طالبات کے سونے اورکانسی کے تمغے

 کھانوں کے عالمی مقابلے :پاکستانی طالبات کے سونے اورکانسی کے تمغے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سندھ کی طالبات نے سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے ۔

ملائیشیا میں کھانوں کا عالمی مقابلہ بیٹل آف شیفز 2024 منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شیفز نے شرکت کی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی طالبات نے عالمی مقابلے میں سونے اور کانسی کے تمغے جیتے ۔عائشہ علی اور سحرش ایوب نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ارم شیخ اور فاطمہ نے کانسی کے تمغے جیتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں